English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب سے 19 واں امدادی طیارہ ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا

القمر

سعودی عرب  نے ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلوں کے مرکزی شہر  قہرامان مراش کے لیے انیسواں امدادی طیارہ روانہ کر دیا ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق، یہ طیارہ ستائیس ٹن امدادی سامان لے کر ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے غازی آتنپ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

یہ امدادی طیارہ سعودی عرب کے ترکیہ اور شام کے لیے قائم امدادی پل کے تحت بھیجا جا رہا ہے۔

 سعودی عرب نے  اپنا اٹھارواں امدادی  طیارہ گزشتہ ہفتے کے روز روانہ کیا تھا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے