English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رضوانہ کو گھر سے بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

اسلام آباد:ملزمہ ثومیہ عاصم کے ہاتھوں تشدد کی شکارہونے والی رضوانہ کی بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کوبس اسٹینڈ پروالدہ اپنے ساتھ لیتی ہے۔جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کو بس اسٹینڈ پروالدہ اپنی تحویل میں لیتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات 8 بج کر 9 منٹ پر گاڑی نجی بس اسٹینڈ پر پہنچتی ہے ،8 بج کر 9 منٹ پرملازمہ رضوانہ کی والدہ بس اسٹینڈ پر موجود نظرآتی ہیں۔ 

سی سی ٹی وی کے مطابق رضوانہ کی والدہ شمیم کے کہنے پربس کوبینچ کے قریب لایا جاتا ہے،کم عمربچی کوایک شخص اٹھا کرگاڑی میں سوار کراتا ہے،جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے،بچی کی والدہ شمیم اسی گاڑی میں بیٹھتی ہیں پھر10 منٹ بعد گاڑی سے باہر نکلتی ہے۔ 

 1گھنٹہ 37 منٹ کے بعد رضوانہ اور اس کی والدہ شمیم بس اسٹینڈ سے روانہ ہوتی ہیں بس اسٹینڈ موجودگی کے دوران کم عمر ملازمہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی ایف آئی آرکے متن کے مطابق کمسن ملازمہ کی والدہ بیٹی کو لینے جج کے گھر گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے