English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نگران پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اورپنشن میں 17.5 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ ، گریڈ17سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ریٹائرڈملازمین کی تنخواہوں میں17.5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پینشن میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لیلیا،17.5فیصد اضافہ کا اطلاق یکم اگست سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پرنہیں ہوگا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکشن ارسال کردیا۔ تنخواہوں اورپینشن میں اضافہ کا اطلاق یکم اگست 2023 سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے