English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرتگال میں شدید گرمی سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

القمر

پرتگال میں شدید گرمی سے نبرد آزما ہے، فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل گیا ہے۔

پرتگال کے جنوب میں اوڈیمیرا قصبے کے قریب ہفتے کے روز جنگل میں لگنے والی آگ میں تقریباً 6,700 ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ 19 دیہات، 4 سیاحتی رہائش گاہوں اور ایک کیمپ کو خالی کرا لیا گیاہے۔

اطلاع کے مطابق  آگ بجھانے والے 800 فائر فائٹرز میں سے 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

 اوڈیمیرا کے قریب آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے الگروے کے اندرونی حصوں تک پھیل گئی، جو کہ سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے۔

قصبے کے میئر ہیلڈر گوریرو نے کہا کہ صورت حال نازک، مشکل اور پیچیدہ ہے۔

ملک کے وسط میں لگنے والی دیگر آگ کی وجہ سے دارالحکومت لزبن اور پورٹو کے درمیان ہائی وے کے کچھ حصے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے