English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 6ریلوے افسران و ملازمین کو معطل کردیا گیا

لاہور:ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ پر ریلوے حکام نے 6افسران اور ملازمین کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں گریڈ 18کے 2اور گریڈ 17کا ایک افسر شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے معطل افسران میں ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سکھر حافظ بدرالعارفین اور ورکس منیجر ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق شامل ہیں،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید، گریڈ 14کے پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گریڈ 12کے وے انسپکٹر محمد عارف کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 35سے زائد  مسافر  جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے