English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،حتمی رپورٹ جلد مرتب  ہو جائے گی، سعد رفیق

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف اور “واپڈا یونیورسٹی اسلام آباد بلز  منظور کرلئے گئے جب کہ زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ریلوے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ ایک دو روز میں مرتب  ہو جائے گی ریلوے کے چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواب شاہ کے قریب ریلوے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کی حتمی رپورٹ ایک دو روز میں مرتب  ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی میں حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ٹرین کراچی سے روانہ ہوئی تو بوگی کے دو پہیے جام ہوگئے، جنہیں ٹرین سے ہٹانا چاہیے تھا۔ اس کے علاوہ جائے حادثہ کے قریب ریلوے ٹریک کا ایک ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور مرنے والے مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

تاہم وزیر نے ریلوے ٹریک میں لکڑی کو جوائنٹ کے طور پر استعمال کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے