ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات  کو فروغ دینے کا فیصلہ: وزیر تجارت عمر بولات

وزیر تجارت عمر بولات نے ترکیہ اور یورپی یونین (EU) کے درمیان تجارتی تعلقات  کو فروغ دینے    سے متعلق   یورپی کمیشن برائے تجارت کے نائب صدر Valdis Dombrovskis کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں ۔

عمر بولات نے کل Valdis Dombrovskis کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی ہے۔

میٹنگ  میں ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے  اور  تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت تجارت کی طرف سے ایک تحریری بیان میںکہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان تجارتی حجم 2022 میں ریکارڈ 200 بلین ڈالر تک پہنچ گیا اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا  گیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں بات چیت کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

وزیر تجارت بولات نے گزشتہ ہفتوں میں صدر رجب طیب ایردوان کی یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اوریورپی یونین   کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کسٹمز یونین کے تازہ ترین مذاکرات شروع کیے جانے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ترکیہ  اور یورپی یونین کے درمیان ایک مثبت ایجنڈا قائم کرنے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ فریقین نے کسٹمز یونین اپ ڈیٹ مذاکرات کے آغاز سے قبل ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی ڈائیلاگ  کو مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیاہے۔ اس سمت میں، وزیر تجارت  اس سال ستمبر کے آخر میں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دوبارہ ملاقات کریں گے، اور کسٹمز یونین کے کام میں درپیش مسائل کو باہمی طور پر حل کرنے کے لیے تجارتی ورکنگ گروپ کو تشکیل دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں