نئی دہلی:بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
جس پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منحرف بیانات، عظیم الشان اعلانات کو بھول جائو، ہمیں 2ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا۔
جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔
Such a sad downfall of one the great commentators of the game. The entitlement, arrogance and politics this guy now brings into the game is so annoying. He should be an ambassador for the sport first and put aside his personal/ political agendas. https://t.co/NjQfZ3hQBn
— Ahmed (@Karahi_Naan) August 7, 2023
قبل ازیں پاکستانی شائقین کرکٹ آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2منٹ اور 13سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پاکستانی فینز اور ٹیم کو مایوس دیکھایا گیا تھا تو شائقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

