English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی عمران خان کو پانچ سال کے لئے نا اہل قرار دےدیا

القمر

الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعظم کو سنائی گئی 3 سال قید کی سزا اور 5 سال کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخوست میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ صائمہ صفدر نے آئین کے آرٹیکل 184 دو کے تحت دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور سزا سنانے والے سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں سنایا گیا ہے اور اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے اور جب تک سپریم کورٹ سے اس بارے کوئی فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک سزا کو معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے