کہوٹہ: آزاد کشمیر کو ملانے والی شاہراہ پرکہوٹہ کے قریب وین کھائی میں گرگئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،11 زخمی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سیلاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔
لاشوں اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق کہاں سے تھا معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

