پیرس: فرانس میں معذور افراد کیلئے بنائے گئے ہالیڈے ہوم میں آگ لگنے کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے جبکہ واقعے میں 17 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں

