لسبون:پرتگال میں شدید گرمی سے نبرد آزما ہے، فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل گیا ہے۔
پرتگال کے جنوب میں اوڈیمیرا قصبے کے قریب ہفتے کے روز جنگل میں لگنے والی آگ میں تقریبا 6,700ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ 19دیہات، 4سیاحتی رہائش گاہوں اور ایک کیمپ کو خالی کرا لیا گیاہے، آگ بجھانے والے 800فائر فائٹرز میں سے 9زخمی ہو گئے ہیں۔
اوڈیمیرا کے قریب آگ تیز ہواں کی وجہ سے الگروے کے اندرونی حصوں تک پھیل گئی، جو کہ سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے،قصبے کے میئر ہیلڈر گوریرو نے کہا کہ صورت حال نازک، مشکل اور پیچیدہ ہے،ملک کے وسط میں لگنے والی دیگر آگ کی وجہ سے دارالحکومت لزبن اور پورٹو کے درمیان ہائی وے کے کچھ حصے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

