English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں قونصل خانہ کھول رہا ہے

القمر

روس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دارالحکومت لیفکوشا میں قونصل خانہ کھول رہا ہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس TASS کے مطابق جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے روس سفارت خانے سے ایک بااثر شخصیت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بہت جلد ہم لیفکوشا کے شمال میں قونصلر خدمات کا آغاز کر دیں گے۔ یہ خدمات منّظم شکل میں فراہم کی جائیں گی”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ” مذکورہ قدم بحیثیت روس، قبرص کے شمال میں مقیم روسی شہریوں  سے متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس ایک طویل عرصے سے قبرص کے شمالی حصے میں قونصلر خدمات فراہم کر رہے ہیں”۔

واضح رہے کہ شمالی قبرص میں تقریباً 50 ہزار روسی شہری مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے