امریکی ریاست ہوائی میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کے باعث کچھ مکانات کو نقصان پہنچا اور علاقے میں بڑے پیمانے پر انخلاء شروع کر دیا گیا ہے۔
ہوائی کی قائم مقام گورنر سلویا لیوک نے ریاست کے مختلف حصوں میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پانے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
نیشنل ویدر سروس نے اعلان کیا کہ سمندری طوفان ڈورا کی وجہ سے 97 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے ہوائی میں بجلی کی کئی لائنیں تباہ کر دیں اور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹروں کو لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔
ماہر موسمیات جیف پاول نے کہا کہ ہوائی ریاست شمال میں بلند سطح کے دباؤ اور سمندری طوفان ڈورا کی وجہ سے کم دباؤ کے درمیان آگئی ہے جس سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔
ہوائی کے ماوئی جزیرے کی ترجمان ماہینا مارٹن نے بتایا کہ دو مقامات میں شدت اختیار کرنے والی آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ، 13 ہزار گھرانوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور کچھ علاقوں سے انخلاء شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہوائی میں 2021 میں لگنے والی آگ میں کئی گھر جل گئے تھے اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرائی گئی تھی۔