ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینٹ اے کار کے دفتر میں تشدد سے شہری جاں بحق،ویڈیو وائرل

جرائم کی سرپرستی، کراچی میں 2 ایس ایچ اوز معطل ہو گئے

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں بدترین تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا، متاثرہ شخص پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

کراچی شہر میں بااثر افراد کا اپنی عدالت لگانے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں ایک شخص پر بدترین تشدد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، متعدد افراد ایک شخص پر تشدد کررہے ہیں، متاثرہ شخص کو ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارا جارہا ہے، پولیس کو اطلاع ملی تو موقع پر پہنچی۔

 پولیس کے مطابق ملزمان تشدد کے بعد متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئے، متاثرہ شخص بند دفتر میں تشدد کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اور بااثر افراد میں مبینہ طور پر پیسے کے لین دین کا تنازع تھا۔ 

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں