روس کی متعدد زرعی کمپنیاں عالمی غذائی مصنوعات اور ٹیکنولوجی کی نمائش ورلڈ فوڈ استنبول 2023 میں شریک ہونگی ۔
روسی برآمداتی مرکز کے مطابق، روسی برآمد کنندگان ورلڈ فوڈ استنبول نمائش میں چالیس سے زائد زرعی مصنوعات کو متعارف کروائیں گے۔
برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو میڈ ان رشیا نامی اسٹینڈ سے متعارف کروائیں گے جن میں اناج، کنفیکشنری،سیاہ حاویئیر اور دیگر مشروبات سمیت تیس سے زائد روسی کمپنیاں شامل ہونگی ۔
یہ ورلڈ فوڈ استنبول نمائش چھ تا نو ستمبر کو منعقد ہوگی ۔