فرانس کے، رودبارِ انگلستان کے ساتھ سرحدی شہر، لا روشیلا میں واقع گندم کے گوداموں میں آگ لگ گئی ہے۔
فرانس بلیو کی خبر کے مطابق آگ، گندم کو گودام سے باہر نکالنے کے پَٹے سے شروع ہوئی اور اپنے جوار کے مزید تین گوداموں تک پھیل گئی ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال آگ قابو سے باہر ہے۔
گوداموں کے تقریباً 20 ملازمین کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔
گوداموں کے جوار کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
لا روشیلا گورنر دفتر نے واقعے کی تحقیقات شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آگ کی لپیٹ میں آئے مقام کے اطراف میں 30 سے زائد گودام موجود ہیں۔