ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بنک اوپن ٹینس:برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے

مونٹریال:برطانوی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ایندی مرے نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رانڈ میں انگلینڈ کے 36سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی میکس پورسل کو 6-7(2-7)، 6-3اور 5-7سے نہ صرف شکست دی بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ طالوی حریف کھلاڑی جینک سنر سے ہوگا،اینڈی مرے اس سے قبل 2009اور 2010میں ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں