امریکہ کی ریاست ہوائی کے جزیرے ماؤوی میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر چیز کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماؤوی آئی لینڈ میں منگل کی رات کو تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے تاریخی شہر لاہائینا میں بھی لگ بھگ 270 املاک کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ہوائی میں ہنگامی حالات کے نفاذ کی منظوری دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے البتہ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ آگ کو خشک درختوں، تیز ہواؤں اور رطوبت کی کمی نے مزید بھڑکایا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- اے کیو آئی میں بہتری کے بعد دہلی-این سی آر سے ہٹائی گئیں گریپ-3 کی پابندیاں
- بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں کے ذہنوں میں خوف، غصہ اور نفرت کا جال: راہل گاندھی
- اعظم خان کو منی لانڈرنگ معاملے میں بڑی راحت، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت
- بھوپال میں 26 نومبر کو کانگریس نکالے گی ’آئین بچاؤ مارچ‘، طاقت دکھانے کی تیاری
- رشتہ داروں کو چھوڑنے آئے 12 افراد ’وندے بھارت‘ میں پھنس گئے، ادا کرنا پڑا 36 ہزار روپے جرمانہ!