ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید، 8 زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید، 8 زخمی ہوگئے

غزہ:  مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے تلکرم پناہ گزین کیمپ میں چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور 8 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ محمود جراد کے نام سے ہوئی ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔

رواں ہفتے شہید ہونے والا یہ ساتواں فلسطینی نوجوان ہے، شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق تلکرم بریگیڈ سے تھا جو فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے مسلح عسکری ونگ سے وابستہ ہے تاہم نوجوان مسلح سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا۔

اسلامی جہاد تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تلکرم کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔

اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج بن گئے جنھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، اسرائیلی فوج نے چھتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیے تھے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک کم از کم 196 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے تاہم فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ تعداد 220 سے بھی زیادہ ہے جب کہ 24 اسرائیلی بھی مارے گئے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں