ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کل سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

different areas

اسلام آ باد :ملک کے مختلف حصوں میں اتوار سے 16 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اتوار سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔م

حکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں