اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے ، قابل اور محنتی انسان ہیں ۔بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کریں گے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا ۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔
