قاہرہ: مصرمیں ایک مریضہ کے معائنے کے دوران ڈاکٹرکی موت نے افسوس کی لہردوڑا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مصرمیں غربیہ گورنری کے شہر طنطا میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعدعلاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ کیونکہ ماہرآنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ اس گورنری کے مقبول ترین ڈاکٹر تھے۔
چل بسنے والے ڈاکٹر اہلخانہ کی درخواست پر مریضہ کے گھرپراس کا معائنہ کرنے آئے تھے کیونکہ خاتون ان کے نجی کلینک جانے کے قابل نہیں تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پرعارضہ قلب نے اچانک اور جان لیوا وارکیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔سوشل میڈیا پر عوام میں مقبول ڈاکٹر ایہاب کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاجارہا ہے۔

