اٹلی کے جزیرے سسلی کے آتش فشاں پہاڑ ‘ایتنا ‘میں رات کے وقت دھماکہ ہوا ہے۔
اطالوی حکام نے جاری کردہ بیان میں آتش فشاں کے وارننگ الارم کو ایک درجہ بڑھا نے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک پیشگی وارننگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔
دھماکے کے بعد سسلی کے کاتانیا ایئر پورٹ سے پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
اطالوی نیوز ایجنسی کے مطابق کاتانیا ایئر پورٹ کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے تک تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
