English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے یوم آزادی پربرج الخلیفہ سبز ہلالی پرچم میں رنگ دیا گیا

Independence Day

دبئی : پاکستان کے 76 واں یوم آزادی کے موقع پربرج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم دنوں کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے کی روایت اس سال بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ پیر کے روز پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت کو خصوصی طور پر پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی ملک کا 76 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا یا گیا، اسی سلسلے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد دبئی میں واقع برج خلیفہ پر بھی اکٹھی ہوئی۔ برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے پر وہاں موجود پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیے جانے پر وہاں پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔ یہاں واضح ہے کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستان کے یوم آزادی اور یوم پاکستان پر برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے