ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: پیٹرول اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

روس سے منسلک وفاقی جمہوریہ داغستان میں کل شام ایک پیٹرول اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

روس وزارت ہنگامی حالات کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق داغستان وفاقی جمہوریہ  کے شہر مخاچ قلعہ میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر کل شام کے وقت ہونے والے دھماکے کے بعد سے وزارت ہنگامی حالات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

روس وزارت صحت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 80 بتائی ہے۔

داغستان تفتیشی کمیٹی واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں