English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بروقت الیکشن اور امن و امان قائم رکھنا ترجیحات ہیں، جسٹس(ر) مقبول باقر

کراچی:نامزد نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ بروقت الیکشن کرانا اور امن و امان قائم رکھنا ترجیحات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امید ہے بروقت الیکشن ہوں گے، بیورو کریسی یا کوئی اور کام میں رکاوٹ ڈالے گا تو قانون کے مطابق نمٹیں گے۔مقبول باقر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں سینئراور جونیئر ہر طرح کے لوگ ہوں گے، کوشش ہوگی کابینہ مختصر ہو اور پروفیشنل افراد پر مشتمل ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے کوآرڈینیشن کے ذریعے الیکشن کے معاملات ٹھیک کریں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتفاق کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کا نگران وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے