English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

crisis

اسلام آباد:مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا ملنےوالا ہے، نگراں حکومت کی جانب سے پٹرول 10روپے اور ڈیزل 22 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ذرائع سیکریٹری خزانہ کاکہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نگران وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی، پٹرول کی قیمت میں 9روپے 88پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں 21روپے 84پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، تیل کی مزید سپلائی نہ پہنچنے سے ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16اگست سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے