ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا سیاسی شخصیات کو سرکاری ملازمت سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے پیش نظر نگران حکومتوں کو رہنما اصولوں کے حوالے سے خط جاری کرتے ہوئے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں اور اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں لکھا گیا ہے کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات یقینی بنانا کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق کمیشن نے آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں