ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکہ،3 افراد ہلاک درجنوں زخمی

کیریبین  جزیرے پر واقع  ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے کے نتیجے میں  نومولود سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق ،  ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے کاروباری مقام پر زوردار دھماکہ ہوا جس  کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے  ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کیریبین  کے ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،  ہلاک ہونے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بھی شامل ہے  جس  کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اسپتال میں طبی علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں