برازیل کے نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت تین سو ملین یوروز ملیں گے۔
31 سالہ کھلاڑی کا الہلال کلب میں ٹرانسفر میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے، نیمار جونیئر کو پی ایس جی کلب نے بارسلونا سے ورلڈ ریکارڈ فیس یعنی 200 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ ایک سو پچاس ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔
نیمار نے 6 برس میں پی ایس جی کیلئے 173 میچز کھیلے، کلب کو 13 ٹرافیاں جتوانے میں بھی کردار اد اکیا۔