ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین تحریک انصاف نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں مقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ 

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا۔ 

درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور و اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں