ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نو ٹیفکیشن جاری

ط

 اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے۔

پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے،ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں