ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض، 6 معاونین خصوصی بھی مقرر

appointed

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ ارکان کے قلم دانوں کا فیصلہ کر لیا گیا، 6 معاونین خصوصی بھی مقرر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضی سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے، سرفراز بگٹی کے پاس داخلہ، سمندر پار پاکستانی اور انسداد منشیات کی وزارتیں ہوں گی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر ہوں گے۔احمد عرفان اسلم قانون و انصاف، قدرتی وسائل موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل، محمد علی توانائی، پاور اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے، شمشاد اختر کے پاس خزانہ، محصولات، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری کے قلمدان ہوں گے۔گوہر اعجاز تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار کے وفاقی وزیر ہوں گے، ڈاکٹر عمر سیف کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے قلمدان ہوں گے، سمیع سعید منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر ہوں گے، جمال شاہ کے پاس قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان ہو گا۔مدد علی سندھی وفاقی وزیر تعلیم، قومی ہم آہنگی اور امور نوجوانان ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان قومی صحت کے وفاقی وزیر ہوں گے، خلیل جارج انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ کے وفاقی وزیر ہوں گے۔انیق احمد کے پاس مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی کے قلمدان ہوں گے، شاہد اشرف تارڑ وفاقی وزیر مواصلات، ریلوے، پوسٹل سروسز بندرگاہیں اور بحری امور کے وزیر ہوں گے۔ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر برائے ہوا بازی ہوں گے، احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے، وقار مسعود خان کو مشیر برائے خزانہ قرر کر دیا گیا، ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین اور احد چیمہ کا عہدہ وفاقی وزیر جبکہ وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

نگران وفاقی کابینہ میں 6 معاونین خصوصی بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق مشال حسین ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ ہوں گی، جواد سہراب ملک معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ہوں گے۔وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار را بحری امور کے معاون خصوصی ہوں گے، وسیع شاہ معاون خصوصی برائے سیاحت ہوں گے، ڈاکٹر جہانزیب خان معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی ہونگے، سیدہ عارفہ زہرا معاون خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں