ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ جڑانوالہ: دینی تعلیمات سے دوری ایسے واقعات کا بنیادی سبب ہے، انیق احمد

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ دین اسلام میں سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے وزارت کے دروازے کھلے ہیں ، اسلام امن کا مذہب ہے، دینی تعلیمات سے دوری اور کم علمی ایسے واقعات کا بنیادی سبب ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ معاشرے میں جہالت ، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گا، جڑانوالہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، یہاں بسنے والی تمام اقلیتیں ریاست کی ذمہ داری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کریں، جڑانوالہ سانحہ پاکستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو متاثر نہیں کرے گا، ریاست پاکستان معاشرے کے امن کو متاثر کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹے گی، تمام مذاہب کے زعما بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دروازے تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں