نئی دہلی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ پھر سر اٹھانے لگا ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہارکیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہیجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے۔
حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھا۔ ل
اجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کامیچ پھر 2 روز پہلے شیڈول کیا گیا تھا۔ پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کوکھیلا جائے گا۔
