English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے،مرتضیٰ وہاب

کراچی:میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نگر ان حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے۔

میئرکراچی مرتضی وہاب نے گلستان جوہر میں تعمیر کیے جانے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کررہے ہیں، یہ انڈر بائی پاس 1100میٹرلمباور19 میٹر چوڑا ہے، جو ساڑھے چار ماہ کی مدت میں پورا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر اور شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت ہوگی اور آئندہ 7 ماہ میں کئی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے، ہم عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں، ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران  حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے، ہم کراچی کے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، ہمارے دورمیں ہڈحرامی نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے