کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نگران حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،مقتدرقوتوں ،سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار نے حالات خراب ،مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری، بدعنوانی میں اضافہ کردیا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نگرانوں کی نگرانی کرنے والوں کے ارادے ،اقدامات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، صدرکے جعلی دستخط نے پاکستان کی بدنامی ورسوائی اور مقتدر قوتوں کی بے جامداخلت کے شکوک وشبہات میں اضافہ کر دیا، نگرانوں کی مہنگائی میں اضافہ کی جدوجہد ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہاکہ آمریت کی پیداوارکی وجہ سے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں، پی ڈی ایم وپی ٹی آئی حکومتوں نے عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیوں میں بدترین اضافہ کردیا ہے مہنگائی بھاری سودی قرضے ،غربت ،بدعنوانی کے ریکارڈزبنا دیے مافیازکی حکومتوں میں شمولیت اورآمریت کے سایے نے حکمرانوں کی لوٹ مار بدعنوانی میں تو اضافہ کر دیا جبکہ عوامی مسائل حل کرنے والاکوئی نہیں تھا اب نگران حکومتیں سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کوجاری رکھ کر ملک دشمنوں مافیازکو خوش کرنے کی غلطی نہ کریں۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر نگرانوں نے سابقہ لٹیروں کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیاتویہ پریشان حال عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گاجماعت اسلامی عوامی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی۔
عبد الحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام نے قومیت ،اسلامی ودیگر خوشنمانعروں ،بے عمل اعلانات وبڑ ی باتوں میں آکر کئی دہائیوں سے مختلف جماعتوں وشخصیات کو منتخب کیے مگر مسائل میں کمی آئی نہ ترقیاتی کام ہوئے یہ کوئی میگاپراجیکٹس بناسب لوٹ مار ،بدعنوانی ،مہنگائی ،بے روزگاری میں روزافزوں اضافہ ہوا۔

