English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان کا تابکاری والا پانی سمندر میں بہانے کا فیصلہ

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے نیوکلیئر پلانٹ کا تابکاری والا پانی سمندر میں بہانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

 جاپانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد کیا گیا۔ 

جاپان کا فوکو شیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سونامی سے تباہ ہوا تھا، گزشتہ ہفتے سہ ملکی اجلاس میں تابکار پانی کا موضوع بھی زیر بحث لایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت کے نمائندوں نے کہا کہ وزیراعظم فومیو کشیدا نے امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو پانی کے محفوظ ہونے کے متعلق مطمئن کرنے کے بعد حتمی طور پر اسے سمندر میں بہانے کا فیصلہ کیا۔ 

جاپان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تابکاری والا پانی سمندر میں بہانا محفوظ ہے تاہم ہمسایہ ملک کے اس پانی سے خوراک آلودہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع فوکو شیما میں ستمبر میں ماہی گیری کا سیزن ہے، حکومت ماہی گیری شروع ہونے سے پہلے ہی پانی کا اخراج چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے