ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان سریز : پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہو سکتی ہے؟

ہمبنٹوٹا: افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،آج مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں میدان میں اتارا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے تین میچوں کی سیریز میں تمام کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں جبکہ محمد نواز کا آپشن بھی سلیکشن پینل کے پاس موجود ہے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کے بعد چھ ملکی ایشیا کپ سری لنکا اور پاکستان میں 30 اگست سے شروع ہوگا اور ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ افغانستان کے لیے ہوم سیریز ہے جو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں