ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تشدد، انتہاپسندی اوراندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے:پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پراکسانے کے لیے استعمال بند کیا جائے۔

پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکارافراد کے دن پرخصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اوراندھی جنونیت کیلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنیکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنیکی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں