ماسکو:نجی طیارہ روسی دارالحکومت کے شمال میں گر کر تباہ ہوگیا،روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹر ز برگ جارہا تھا، طیارے میں عملے 3افراد سمیت 7افراد سوار تھے، حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں۔
ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین بھی طیارے میں سوار تھے، روسی سول ایوایشن اتھارٹی نے یوگینی پریگوزین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، یوگینی پریگوزین نے کچھ عرصے قبل روسی صدر اور روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کی تھی، پریگوژین نے کریملن سے بیلاروس جلاوطنی معاہدے کے بعد بغاوت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
