اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ مذہبی اسکالرز قرآن و سنت کی روشنی میں معاشی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل پیش کریں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہاکہ وزارت میں آنے والے مذہبی سکالرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ملکی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، میرا مقصد وزارت میں اپنے مختصر قیام کو خلق خدا کیلئے مفید بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قرآن اور سیرت النبی ﷺ کا ادنی طالب علم ہوں اور علماء کرام اور سکالرز سے دلی لگاؤ ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی قرآن کریم سے کافی شغف رکھتے ہیں اور ان کا قرآن کریم کا گہرا مطالعہ ہے۔
