ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک عملے پر مبینہ تشدد، تاجر رہنما اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں کنکشن منقطع کرنے کیلئے جانے والے کے الیکٹرک کے عملے پر مبینہ تشدد کا مقدمہ تاجر رہنما اور ساتھیوں کے خلاف نیپئر تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے الیکٹرک کے منیجر طاہر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب تاجر تنظیموں نے شرجیل گوپلانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ تاجر رہنما نے نیپئر تھانے میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔تاجر تنظیموں نے شرجیل گوپلانی کی گرفتاری پر شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کنکشن منقطع کرنے کیلئے آنے والے کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کیا تھا۔ 

تاجر رہنماں کا کہنا تھا کہ بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں