لاہور: مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک میں امن و سکون لا سکتا ہے، اسلام تمام مذہب کے احترم اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔
حافظ محمد ادریس نے کہاکہ جنھوں نے جڑانوالہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو آگ لگائی وہ شرپسند ہیں، یہ دین کی خدمت نہیں بلکہ اس کا حلیہ بگاڑنے کی مزموم سازش ہے۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔ قرآن و سنت کا نظام خوشحالی، امن کی ضمانت ہے، اسی سے مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے جینا حرام کر دیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ معیشت سمیت ہر شعبہ تباہ کر دیا ہے، ان سے جان چھڑانا ملک کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کی دستک مہم کا حصہ بنیں اور ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
