ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کے پانچ کردار، ’جوان‘ کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پانچ کرداروں پر مشتمل ’جوان‘ کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی میگا تھرلر کا نیا پوسٹر پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے پانچ دھماکے دار کرداروں کی تصاویر موجود ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا کہ یہ تو شروعات ہے، انصاف کے مختلف چہرے، یہ تیر ہے، ابھی ڈھال باقی ہے، یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے، یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ، ابھی جواب باقی ہے۔

ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ ’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300  کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں