English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ کے لیجنڈری گلوکار گھر میں پھسل کر زخمی ہوگئے

القمر

نیس: برطانیہ کے لیجنڈری گلوکار سر جان ایلٹن فرانس کے شہر نیس میں موجود اپنی کوٹھی میں گر کر زخمی ہوگئے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو ایک پوری رات پرنس گریس اسپتال میں گزارنی پڑی اور ان کو جسم پر خراشیں آئی تھیں۔

سر جان ایلٹن کو حفاظتی اقدامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی علاج کے بعد ان کو ڈسچارج کردیا گیا۔

76 سالہ گلوکار نے گزشتہ ماہ ہی اپنا طویل ترین ’فیئرویل برک روڈ‘ ٹور مکمل کیا تھا۔

سر جان ایلٹن 6 دہائیوں تک یو کے ٹاپ 10 سنگلز چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ان کی میوزک البمز کی 30 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے