ملتان: آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
ایشیا کپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ میچ سے قبل خصوصی تقریب میں مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
Witness the Super 11 Asia Cup 2023 curtain-raiser live on 30 August at the Multan Cricket Stadium 🏟️
Enjoy live fireworks and performances by Aima Baig and Nepal’s Trishala Gurung, followed by the opening match between Pakistan and Nepal 🎆✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/NtWbLfoSu1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
ایشیا کپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔
ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیا کپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔
