English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مداح سے بدتمیزی کرنے پر سنی دیول تنقید کی زد میں آگئے

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رُکن سنی دیول اپنے ایک مداح سے بدتمیزی سے بات کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اپنی فلم غدر 2 کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔ حال ہی میں ایک ہوائی اڈے پر ایک مداح کو ڈانٹتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی سخت تنقیدیں کی گئیں۔

ویڈیو میں سنی کو ہوائی اڈے پر تیز چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب ایک مداح سیلفی لینے کے لیے ان کے پاس پہنچا۔ اداکار رُک گئے لیکن جب مداح نے تصویر لینے میں زیادہ وقت لیا تو سنی اپنا صبر کھو بیٹھے اور چیخ کر کہا کہ سیلفی لو نہ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکار کے اس ردِعمل پر منفی تبصرے کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ سالوں میں ایک ہی فلم تو چلی ہے، تھوڑا عاجزی دکھاؤ۔ دوسرے صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھُٹنے کے درد کی بیماری سنی تھی لیکن گھمنڈ کی بیماری آج دیکھی ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اس نے بی جے پی بھی تو جوائن کی ہے، اس کا بھی گھمنڈ ہوگا۔

دوسری جانب اداکار نے واقعے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل سفر اور جسمانی تناؤ کا پریشر ہوتا ہے، مداحوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مداح عوام میں ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے