English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورین پاپ گلوکار کی اسلام مخالف پوسٹ پر شدید ٹرولنگ

القمر

سیول: معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر کو اسلام مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ 

معروف ریپر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر  فرینک اوشن کا ایک گانا شیئر کیا جو مبینہ طور پر اسلام مخالف تھا۔

پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسلام مخالف گانا شیئر کرنے پر گلوکار سے معافی کا مطالبہ کیا اور اس کا ٹرینڈ بھی چلنے لگا۔

سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد گلوکار کم نام جون نے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی مذہب کی توہین کا تصور نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرنا چاہتے تھے اور وہ ہر عقیدے اور مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے